• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا نے پاکستان کی امن پسندی کو سراہا ہے، مفتی یوسف قصوری

کراچی ( پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سانحے سے دنیا پر واضح ہوا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ، نفرتوں اور تعصبات کو ہوا دینے والے دراصل دہشت گردی کے مددگار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کی امن پسندی کو سراہا ہے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکمران خطے میں بھارتی بالا دستی کے لئے دنیا کو جنگ کی آگ دھکیلنا چاہتے ہیں ۔
تازہ ترین