• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ پاکستانی کرکٹرز قومی ون ڈے کپ میں شرکت نہیں کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کے صف اول کے کھلاڑی پنڈی میں ہونے والے پاکستان کپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ انگلینڈ میں ورلڈ کپ سے چند ہفتے قبل ملک کے سب سے بڑے ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے ڈیڑھ درجن کھلاڑی شریک نہیں ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے سولہ کھلاڑیوں کے علاوہ آرام کرنے والے کرکٹرز سرفراز احمد، بابر اعظم، فخر زمان ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور حسن علی شریک نہیں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ دو سے14اپریل تک پنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ سلیکشن کمیٹی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد پاکستان کپ کے لئے ٹیموں کی تشکیل دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے کئی جونیئرکھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں میں کھلانے کا مشورہ دیا ۔ مشہور کھلاڑیوں کے بغیر ون ڈے ٹورنامنٹ پھیکا پھیکا رہے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان، ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن کے ساتھ بدھ کو پنڈی کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ دونوں عرب امارات بھی جائیں گے ۔

تازہ ترین