• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آسٹریلیا سیریز ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس جمعرات کو شارجہ اسٹیڈیم میں ہوگی۔ پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹر نیشنل جمعے کو کھیلا جائے گا۔منتظمین کے مطابق جمعے کے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جبکہ اتوار کو شارجہ میں ہونے والے دوسرے میچ کی ٹکٹوں کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔پاکستانی ٹیم بدھ کو شعیب ملک کی قیادت میں پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کرے گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین