• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران :ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی

تہران کے مہرآباد ایئر پورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔

تہران کی سرکاری میڈیا کے مطابق تمام 100 مسافروں کو طیارے سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ کوئی شخص زخمی بھی نہیں ہوا۔

تہران کے حکام کے مطابق طیارے نے لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

تازہ ترین