• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ دوست ملک کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کیلئے کردار ادا کرے، واجد خان ایم ای پی

ایکرنگٹن(پ ر)مسئلہ کشمیر اس قدر اوجاگر ہو چکا ہے کہ اب اسے حل کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کرنے چاہئے، خطے میں کشیدگی کا سبب مسئلہ کشمیر ہے جس کی وجہ سے بار بار حالات خراب ہوتے ہیں، برطانوی ممبران پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کو بار بار پارلیمنٹ میں اٹھائیں، حکومت کی توجہ دلائی جائے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بند کرایا جائے جس طرح سکاٹ لینڈ کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا گیااسی طرح کشمیریوں کو اقوام متحدہ نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے حق دے رکھا ہے، کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں جو بھارت، پاکستان اور عالمی برادری نے تسلیم کر رکھا ہے، مسئلہ کے تینوں فریق ستر سال سے التوا میں پڑا مسئلہ حل کرانے لیے پیش رفت کریں اور برطانیہ کو ایک دوست ملک کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، ممبر آف برٹش پارلیمنٹ گرائم جونز، میئر آف ہائنڈبرن ،کونسلر چوہدری محمد ایوب،، کونسلر منصف داد، کونسلر عبدا لخان نے پاکستان اینڈ کشمیر فرینڈز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر اور خطے پائی جانے والی کشیدگی کے عنوان سے منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واجد خان ایم ایپی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو جب تک پُرامن طور پر حل نہیں کیا جاتا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔برطانوی حکومت بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کے میز پر لانے کے لئےاپنا موثر کردار ادا کرے۔ راجہ فہیم کیانی نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر پرزنٹیشن پیش کی اور کہا کہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی کشمیر رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے، برطانوی اور یورپین پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر کانفرنسیں منعقد ہو چکی ہیں، بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نہتے عوام پر مظالم بند کرے۔ اس موقع پر ایک قرارداد بھی منظور کی گی ۔مقبوضہ کشمیر میں تمام غیر انسانی قوانین کو ختم کرنے کا مطابہ کیا گیا اور کہا گیا کہ یو، این کمیشن اور آل پارٹیز گروپ کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو کشمیر میں جانے کی اجازت دی جائے ۔ جو لوگ بھی کشمیریوں کی جدو جہد کے ساتھ ہیں حق خودارادیت کی حمائت کرتے ہیں ان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا گیا۔ میئر کونسلر ایوب خان ،کونسلر منصف داد اور کونسلر عبدالخان نے برطانوی اور یورپین ممبران پارلیمنٹ کی کشمیریوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین