• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو علاج کی سہولت دی جائے، رہنما اے جے کے ن لیگ

والسال (پ ر)آل جموں و کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان، راجہ اسرار علی خان، راجہ بلال علی، راجہ تیمور علی، شوکت راجہ، مروت علی راجہ، ولید اصغر علی، راجہ شاہد، ظفرعلی، راجہ وینس، اختر علی خان ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے نواز شریف کو علاج کی سہولت دی جائے جو ان کا حق ہے، رہنمائوں نے کہا کہ احتساب کرنا ہے تو سب کا کیا جائے۔ نواز شریف پر کیسز میں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اگر ثابت ہوئی ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، اگر ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا تو رہا کردیا جائے۔ نواز شریف کی قومی خدمات ہیں ان کو الزامات کے بوجھ تلے نہیں دبایا جاسکتا۔ نواز شریف کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم نہ کرنا جمہوریت، عدل اور انصاف کی توہین ہے،وہ ملک کے تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ حکومت سیاسی مخالفت سے بالاتر ہوکر انہیں علاج کی ہر سہولت فراہم کرے۔
تازہ ترین