• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق انسانی کی تنظیمیں کشمیر میں مظالم بند کرائیں، لالہ علی اصغر

راچڈیل (ہارون مرزا) مسلم کانفرنس راچڈیل کے صدر لالہ علی اصغر نے انسانی حقوق کی تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو فی الفور بند کروایا جائے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ جس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں جو کالے قوانین ہے وہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔ کرائسٹ چرچ واقعے کے بعد کشمیر کی آزادی کی تحریک کو تقویت ملی ہے۔ اسلام امن اور پیار کا درس دیتا ہے۔ مسلم کمیونٹی برطانیہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ کشمیر میں نہتے نوجوانوں معصوم بچوں اور عورتوں کی عصمت دری جیسے واقعات سے بھارت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ کشمیر پاکستان ہندوستان اور افغانستان چاروں طرف سے ایٹمی طاقتوں کے درمیان گھرا ہوا ہے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ برطانیہ کو چاہیے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے اورمزاکرات کے ذریعے اس دیرینہ مسئلہ کا حل تلاش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت آرمی دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
تازہ ترین