• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاتالونیا میں کرکٹ کے فروغ میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار ہے، رامون ماسیا

بارسلونا (نمائندہ جنگ) مارچ کے آخری ہفتہ میں بارسلونا میں 40پلس کرکٹ ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے جس کے لئے کرکٹ ٹیم ’’کاتالونیا ییلو‘‘ نے مقامی ریسٹورنٹ میں اپنے کھلاڑیوں کی کٹ متعارف کرائی۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل عمران علی چوہدری، ’’انم پُر فائنا‘‘کے سربراہ رامون ماسیا نے دیگر مہمانوں کامران حیات، شوکت اسلام چوہان، محمد شہباز ملک، فیض احمد فیضی، ڈاکٹر ہما جمشید اور دیگر کے ہمراہ کھلاڑیوں میں کٹ تقسیم کیں۔ اس موقع پر ’’انم پُر فائنا‘‘ کے سربراہ رامون ماسیا نے بارسلونا چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے حوالے سے گفتگو بھی کی اور کہا کہ اسپین خاص طور پر کاتالونیا میں کرکٹ کا کھیل فروغ پارہا ہے جس میں پاکستانی کمیونٹی کا بڑا ساتھ ہے۔ قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اسپین میں کرکٹ کی ترویج کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ہمارے40پلس نوجوان بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور کرکٹ کی مقبولیت میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ کرکٹ ٹیم ’’کاتالونیا ییلو‘‘ کے کپتان چوہدری ثاقب طاہر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ پاکستانی کمیونٹی بھی میدان میں آکر کھیل سے لطف اندوز ہوگی اور اس طرح کاتالونیا میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کی پذیرائی ہوگی۔ کرکٹ ٹیم ’’کاتالونیا ییلو‘‘ کی کٹ کی رونمائی کی تقریب میں معروف بزنس مین پاکستان مسلم لیگ ق اسپین کے چیئرمین چوہدری امتیاز لوراں نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین