• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کی شہادت پر بارسلونا میں احتجاجی مظاہرہ

بارسلونا (جوادچیمہ) مسلمان کمیونٹی کی جانب سے بارسلونا کے پلاسا کاتالونیا میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں 50مسلمانوں کی شہادت پر مذمتی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مراکشی، الجزائری، پاکستانی، بنگلہ دیشی اور دیگر ممالک کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تمام قومیتیوں کے افراد نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں شہید افراد کی یاد میں کھڑے ہوکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردحملےسےصدمہ پہنچا، تمام ممالک کو عدم برداشت، تشدد اور انتہا پسندی کےخلاف بہتر طریقے سےکام کرنا ہوگا۔ اسلام کے بارے میں منفی تاثر کی روک تھام اور عدم برداشت اور ہر طرح کی پرتشدد انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ مذمتی اور احتجاجی مظاہرہ میں نوجوانوں کی اکثریت موجود تھی جو شمعیں روشن کرتے اور پھولوں کو مختلف شہدا کی تصاویر کے سامنے رکھتے رہے۔ مختلف تحاریر والے کارڈز بھی موجود تھے جن پر اسلاموفوبیا نامنظور اور اقوام عالم سے مطالبات درج تھے۔ ان تصاویر میں پاکستانی نعیم راشد کی تصویر بھی موجود تھی۔ انہیں ان کی بہادری پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تازہ ترین