• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائسٹ چرچ مساجد حملوں کے خلاف ایفل ٹاور پیرس پر مظاہرہ

پیرس (رضا چوہدری) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گردی کے سانحہ کے خلاف فرانسیسی، پاکستانی، عرب اور کشمیر کمیونٹی کی طرف سے پیرس ایفل ٹاور پر بھرپورمظاہرہ کیا گیا جس میں پیرس میں مقیم تمام کمیونٹیز نے بھر پور شرکت کی۔ مظاہرے کا مقصد سانحہ میں شہید اور زخمی افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ واقعہ کے خلاف پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے رہنمائوں، کے پی کے چوہدری، کشمیر پیس فورم کے صدر زاہد ہاشمی، مشتاق پاشا، سرپرست کشمیر فورم اور فرانسیسی لوگوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اسلام دشمن فوبیاکے تدارک کےلئے اقدام اٹھانے ہوں گے، جہاں دہشت گردی ہوتی ہے مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دیا جاتا جبکہ مسلمانوں کا موقف ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، نیوزی لینڈ کے واقعہ سے مسلمانوں کے موقف کی تصدیق ہو گئی ہے۔
تازہ ترین