• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفظ قرآن پاک کرنے والی بچیاں باعث فخر ہیں، ضیاالمحسن طیب

والسال (پ ر)ابوبکر ٹرسٹ والسال کے چیئرمین مولانا محمد لقمان کی ساتویں بیٹی جویرہ لقمان نے قرآن پاک حفظ مکمل کرلیا، مولانا لقمان کی ماشاء اللہ آٹھ بچیاں ہیں جن میں سات حافظ قرآن ہیں ان کا ایک بیٹا بھی حافظ قرآن ہے اس خاندان کی یہ نویں بچی ہے جس نے قرآن پاک حفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ پورے برطانیہ کے علمائے کرام نے حافظہ جویرہ کو قرآن پاک حفظ کرنے پر دلی مبارک باد دی ہے۔ ضیاالمحسن طیب و دیگر علماء نے کہا کہ ایسی بچیاں پوری قوم کے لئے باعث فخر ہیں اور نوجوان بچیوں کے لئے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے حافظہ جویرہ کے والدین اور اساتذہ کرام خصوصاً آپا اُم کلثوم لقمان، آپا حلیمہ لقمان، آپا بشریٰ لقمان اور آپا عطیہ مسکین کو خصوصی مبارک باد دی جن کی تربیت، محنت اور کوشش سے جویرہ لقمان نے قرآن پاک حفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی، اللہ تعالیٰ انکو اس کا بہترین اجر دنیا اور آخرت دونوں میں عطا فرمائے۔ ابوبکر ٹرسٹ میں اس وقت حفظ قرآن کی 16کلاسیں جاری ہیں جس میں 265طلباء و طالبات قرآن پاک حفظ کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ابوبکر ٹرسٹ کی اس محنت اور کاوش کو بھی اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، امین۔
تازہ ترین