• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارا خان اور خالد محمود کا جامع مسجد قادریہ ٹرسٹ کا دورہ

برمنگھم (ابرار مغل) برطانیہ کی اینٹی کائونٹر ٹیررسٹ کمشنر سارا خان نے خالد محمود ممبر پارلیمنٹ کے ہمراہ جامع مسجد قادریہ ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے ان کا شاندار استقبال کیا جب کہ سارا خان اور ممبر آف پارلیمنٹ خالد محمود کے وفد میں ہوم آفس سے وابستہ افراد اور اینٹی کائونٹر ٹیررسٹ کے افسران بھی شامل تھے۔ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے وفد کو جامع مسجد قادریہ ٹرسٹ کے مختلف حصوں کا وزٹ بھی کروایا گیا جب کہ ان کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں لیبر نامزد لارڈ میئر کونسلر محمد عظیم، حاجی محمد رمضان سمیت کثیر تعداد میں مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔ دہشت گردی، انتہا پسندی، نسلی امتیاز اور مذہبی کرائمز کے خاتمے کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے انہیں یقین دلایا کہ انتہا پسندی اور بڑھتے نسلی امتیاز کے سدباب کے لیے ان کا بھرپور تعاون ہمیشہ متعلقہ اداروں سے رہا ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی برطانیہ کے امن اور معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے اس کے خلاف سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ می کی مساجد میںدہشت گردی کی مذمت بھی گئی اور توقع ظاہر کی گئی کہ اس واقعہ کے بعد یورپ میں امن کو تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج اور اپنے مطالبات پیش کیے جائیں جب کہ حاجی محمد رمضان نے رحمانیہ مسجد پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔
تازہ ترین