• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مانچسٹر (نمائندہ جنگ) پریس کلب آف پاکستان یوکے کا ماہانہ اجلاس مقدسہ بانو کی زیر صدارت منعقد ہوا،نظامت کے فرائض لیاقت علی عہد نے سرانجام دیئے۔ اجلاس میں محبوب الٰہی بٹ، سہیل حیدر سہوترا، چوہدری پرویز مسیح مٹو، سموئیل جیکب، غلام رسول شہزاد، نصر اللہ خان مغل، راجہ خورشید حمید اور میاں محمد اعظم نے شرکت کی۔ اجلاس میں پریس کلب آف پاکستان یوکے، کے مسیحی ارکان کی طرف سے مسلمان کمیونٹی کو خیر سگالی کے طور پر ماہ رمضان میں ایک افطار پارٹی دینے کی تجویز سے اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ایسٹر پارٹی کے حوالے سے بات چیت ہوئی اورگذشتہ سال کی ایسٹر پارٹی کو سراہا گیا۔ اجلاس میں ارکان نے بتایا کہ آج کل مسیحی کمیونٹی کے روزے چل رہے ہیں جس کے فوری بعد مسلمانوں کے ماہ رمضان کے روزے شروع ہو جائیں گے اس لئے عیدالفطر اور ایسٹر پارٹی کو ایک ساتھ منانے سے بین المذہبی ہم آہنگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس تجویز کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔
تازہ ترین