• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہوتا، جانی لیور

ایتھنز(پ ر)یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پاکستان کرسچن کمیونٹی کے زیر اہتمام نیوزی لینڈ کی مساجد میں ہونےوالے دہشت گردی کے واقعہ پر ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستان مسلم کمیونٹی، انڈین سکھ کمیونٹی، بنگلہ دیشی کمیونٹی اور پاکستانی کرسچن کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس دعائیہ تقریب میں نامور کامیڈین فلمسٹار جانی لیور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور کامیڈین جانی لیور نے کہا کہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ خدا کی نظر میں جس انسان کے عمل اچھے ہوں گے وہ ہی خدا کی نظر میں عزت والا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرسچن کمیونٹی کے صدر ڈاکٹر خرم شہزاد، پاکستان کمیونٹی یونان کے صدر چوہدری شاہد نواز وڑائچ نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں دکھ اور تکلیف کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ اس دعائیہ تقریب میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
تازہ ترین