• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 الیکشن اہل کار ہلاک

ڈھاکہ (جنگ نیوز )بنگلہ دیش میں مسلح افراد نے دو گاڑیوں میں سوار پولنگ کے عملے پر فائرنگ کر دی جس سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہے۔ جب کہ اس حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 14 بتائی جاتی ہے۔واقعہ بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی علاقے چٹاگانگ میں اس وقت پیش آیا جب پیر کی شام پولنگ کا عملہ بیلٹ باکسز کے ساتھ واپس جا رہا تھا۔کسی گروپ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔چٹاگانگ کے شورش زدہ پہاڑی علاقے میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات ہوئے جس میں پولنگ کے عملے کو نشانہ بنایا گیا۔پولنگ کے عملے کی حفاظت کیلئے پیرا ملٹری فورس انصار کے اہل کار بھی ان کے ہمراہ تھے۔پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تازہ ترین