• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز آباد میں رینجرز سے مقابلے میں زخمی ہونیوالا برطرف پولیس اہلکار عادی مجرم نکلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیروز آباد کے علاقے میں گزشتہ روز رینجرز کیساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والا برطرف پولیس اہلکار عادی مجرم نکلا، فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش تدفین کے لئے آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانے کی حدود طارق روڈ اللہ والی چورنگی کے قریب پیر کی شب رینجرز اور ملزمان کے درمیان ہونیوالے فائرنگ کے تبادلے کے دوران زد میں آکر شہری رب نواز جاں بحق جبکہ ڈاکو احسان الہی اور راہگیر توقیر زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی ڈاکو احسان الہیٰ برطرف پولیس اہلکار ہے اور اسکے خلاف مختلف تھانوں میں5مقدمات بھی درج ہیں،پولیس کے مطابق احسان کا مفرور ساتھی پولیس اہلکار نہیں ہے اور اسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر پولیس کی جانب سے جاں بحق شہری کو ڈاکو قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین