• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالتؐ ایکٹ کیخلاف کوششوں سے گریز کیا جائے ، تحفظ ختم نبوت

کرک (نمائندہ جنگ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سالانہ کانفرنس میں حکومت سے تحفظ ختم نبوت ،ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوششوں سے گریز، شناختی کارڈ میں مذہب کے خانے میں قادیانیوں کو قادیانی یا مرزائی لکھنے اوراین جی او کی سرپرستی میں فحاشی ،بے حیائی پھیلانے والی خواتین کیخلاف کارروائی کے مطالبات کئے گئے ۔منگل کی شام کرک کے علاقے تنگوڑی چوک میں صوبائی امیر مفتی محمد شہاب الدین پاپلوزئی کی صدارت میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی سالانہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مرکزی رہنمائوں مولانا محمد زکریا ،مفتی محمد رضوان ،صوبائی مبلغ مولانا عابد کمال اور ضلعی امیر حافظ ابن امین سمیت ضلع بھر کے ہزار وں علماء کرام ،دینی مدارس کے طلباء نے شرکت کی۔
تازہ ترین