• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناپسندیدہ عناصر کی آمد و رفت روکنے کیلئے ایرانی بارڈر پر باڑکا کام آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا

اسلام آباد(طاہر خلیل) ناپسندیدہ عناصر کی آمدورفت پر پابندی کےلئے افغانستان کے بعد ایران کے ساتھ پاکستانی پرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سمگلنگ اور شدت پسندوں کی آمدورفت کنٹرول کرنے کےلئے اگلے ہفتے سے ایران کے ساتھ بارڈر پر آہنی باڑ لگانے کا کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سرحد پر جنگلہ لگانے سے معیشت بہتر ہوگی اور قانونی تجارت کو فروغ ملے گا۔ ایرانی سرحد پر ناپسندیدہ عناصر کی آمدورفت دونوں ملکوں کے لئے مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ غیر قانونی تجارت سے پاکستانی معیشت دبائو کا شکار ہے۔پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تین سو ستر کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا کام مکمل کرلیا ہے۔

تازہ ترین