• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول ملک کی منفی تصویر کشی میں مصروف، شرم آنی چاہئے،تحریک انصاف

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر پارٹی موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول پاکستان کی نہایت منفی تصویر کشی میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف حلقوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بلاول کو شرم آنی چاہئے، بلاول قوم کو بتائیں وہ کس کی زبان بول رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے عالمی امن کیلئے جوکچھ کیا بلاول اس پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں،پاکستان پوری دنیا کیلئے امن کا پیامبر بن کر ابھرا ہے۔ منگل کو مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا،یہ جنگ ہماری نہیں تھی پھر بھی عالمی امن کی خاطر پاکستان نے 123 ارب ڈالرز کی مالی قربانی دی۔
تازہ ترین