• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر ہے ،برطانوی جریدہ


کراچی (جنگ نیوز )روشنیوں کے شہر کراچی کو سستے ترین اورمہنگے ترین شہروں کی ایک حالیہ درجہ بندی میں دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہےجبکہ ہانگ کانگ اور سنگا پور کے بعد پیرس کو دنیا کے سب سے مہنگے شہروں میں شمار کیا گیا ہے۔

برطانوی جریدے کے مطابق اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے شہروں کے سالانہ انڈیکس کی تیاری تارکین وطن اور کاروبار کیلئے سفر کرنے والوں کے لیے کی گئی ہے۔ 

دنیا بھر سے 133 شہروں میں کیے گئے سروے میں 160 اشیاء کا موازنہ کیا گیا ہے جن میں کھانا، پینا، ٹرانسپورٹ، یوٹیلٹی بل اور کرایہ شامل ہیں۔ 

فہرست کے مطابق سستے ترین شہروں میںپہلے نمبر پر وینزویلا کا شہر کراکس ،دوسرا شام کا شہر دمشق ،تیسرے پرازبکستان کا شہرتاشقند ،چوتھاقازقستان کا شہر الماتے ،پانچواں بھارت کا شہر بنگلور،چھٹاپاکستان کا شہر کراچی ،ساتواں نائجیریا کا شہر لاگوس،آٹھواںارجنٹینا کا شہر نوئینوس ایئریس،نواں بھارت کا شہر چنائے اور دسواں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ہے۔ 

دوسری جانب ہانگ کانگ اور سنگا پور کے بعد پیرس کو دنیا کے سب سے مہنگے شہروں میں شمار کیا گیا ہے۔

رپورٹ تیار کرنے والی روگزینا سلاؤ شیوا کا کہنا ہے کہ 2003 سے ہی پیرس دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں رہا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں کے مقابلے میں وہاں صرف شراب، ٹریول اور تمباکو ہی سستا ہے۔ مثال کے طو پر پیرس میں ایک خاتون کے بال کٹوانے کا خرچ تقریباً 119 ڈالر ہے جبکہ میونخ اور جاپان میں بلترتیب تقریباً 74 اور 54 ڈالر ہے۔

تازہ ترین