• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بھی نوازشریف کی عیادت سے روک دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(خبرایجنسی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی جس پر انھوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بارباردرخواست کرنے کے باوجود مجھے آج بھی نواز شریف کی تیمارداری سے روک دیا گیا، میں اورخاندان کے دیگرافراد ہفتے میں دو سے تین بارملتے تھے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں با خبررہ سکیں۔ اب صرف جمعرات تک محدود کر دیا گیا، ماں، بہن، بھائی اوربیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی اور آمرانہ اقدام ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی براہ راست ذمہ داری عمران نیازی پر عائد ہوگی،اب ملاقاتوں پر پابندی عمران نیازی کی آمرانہ سوچ کی عکاس ہے۔
تازہ ترین