• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا افغان صدر کے مشیر کے ساتھ بات چیت سے انکار

کابل(جنگ نیوز)امریکا نے افغان صدر کے مشیر حمد اللہ مہیب سے بات چیت کرنے سے انکار کیا ہے۔حمداللہ مہیب نے جمعرات کواپنے ایک بیان میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حکومت کو ایک طرف رکھ کر صرف اپنا فائدہ دیکھ رہے ہیں۔ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں امریکی انخلا اور اس بات پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے کہ کیسے امریکا کیخلاف حملوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکا جائے۔   
تازہ ترین