• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائسٹ چرچ سانحہ ،مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طلبا اذان سننے جمع ہوگئے

ولنگٹن (جنگ نیوز)دہشتگردی کے افسوسناک واقعے پر برطانویوں نے بھی اظہار یک جہتی کیا ہے، کینٹربری کرائسٹ چرچ یونی ورسٹی میں سیکڑوں طلبہ اظہار یک جہتی کیلئے اذان سننے جمع ہو گئے۔ادھرنیوزی لینڈ میں ایک چرچ کے باہر کیوی عوام نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے 50سفید جوتے رکھے گئے اور شہادتوں پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں عوامی اور سرکاری سطح پر متاثرہ مسلمانوں سے ہم دردی اور یک جہتی کا اظہار جاری ہے، کرائسٹ چرچ کی دونوں مسجدوں کے سامنے لوگوں نے پھول رکھے ہیں۔
تازہ ترین