• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کا خصوصی افرادکیلئے قرضوں پر رعایتی سہولت کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خصوصی افراد کیلئے اسمال انٹرپرائز قرضوں اور قرضے پر ضمانت کی رعایتی سہولت کا اعلان کر دیا۔ خصوصی افراد 5سال کیلئے 15لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کرسکیں گے جس میں 6ماہ کی رعایتی مدت بھی شامل ہوگی۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے یہ اعلان خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور پر قومی اسمبلی کی مجلسِ قائمہ کے ساتویں اجلاس منعقدہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں کیا۔ اس موقع پر مجلس قائمہ کے ارکان اور اسٹیٹ بینک کے سینئر ایگزیکٹوز بھی موجود تھے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سالانہ 5؍ فیصد رعایتی شرح پر قرضے کی اس سہولت سے اسمال انٹرپرائز کے زمرے میں آنے والے خصوصی افراد کو قرضے تک رسائی بہتر ہونے کی توقع ہے ۔
تازہ ترین