• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،دیت کی عدم ادائیگی پر قیدیوں کی رہائی کیلئے رولز بدلنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے دیت کی عدم ادائیگی پر قیدیوں کی رہائی سے متعلق رولز میں تبدیلی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکومت سندھ کو جیل میں قید قیدیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرکے 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو دیت کی عدم ادائیگی پر قیدیوں کی رہائی سے متعلق شہاب استو ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی سیکرٹری ہیومن رائٹس رابعہ جویریہ اور سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ پیش ہوئے۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ نے بتایا کہ 60 سال کی عمر کے قیدی کی دیت کی رقم صوبائی حکومت ادا کرتی ہے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ اس طرح تو قیدی کو پوری زندگی جیل میں گزارنا پڑفگی؟ حکومت غریب قیدیوں کی رہائی کیلئے موثر اقدامات کرے۔
تازہ ترین