• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پودوں کی علاقائی زبانیں، رشتہ داروں کا خیال رکھتے ہیں، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں کی ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پودوں کی علاقائی زبانیں ہیں اور وہ رشتہ داروں کا خیال رکھتے ہیں۔ پودے اپنے اردگرد کی چیزوں کو سونگھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایسی نئی شہادتیں سامنے آئی ہیں کہ پودے دوسرے پودوں کو کسی خطرے سے خبردار کرنے کے لیے مواصلات کے پیچیدہ نظام کو برو کار لانے، فیصلہ کرنے اور اطلاعات کو یاد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی پتا لگایا ہے کہ پودے بے جان چیزیں نہیں ہیں بلکہ وہ ایسی خصوصیات کے مالک ہیں جو صرف جانوروں اور انسانوں کا خاصہ سمجھی جاتی تھیں۔ ایسی شہادتوں کے زور پر کچھ ماہر نباتات یہ بھی کہنے کی کوشش کرتے ہیں کہ پودے ذہین بھی ہوتے ہیں۔پودے ہوا میں عطر گھول کر دوسرے بڑے پودوں سے اطلاعات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ پڑوسی پودے خوشبو میں پنہاں پیغام کو سمجھ کر اپنے دفاع میں اقدام کر تے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ایک سنڈی ایک پودے کے پتے کو کھا رہی ہے تو وہ پودا ایسی مہک چھوڑے گا جسے پڑوسی پودے سمجھ کر اپنے دفاع میں ایسی بو جاری کریں گے جس سے سنڈی ان کی طرف نہ آئے یا اس سے پرندوں یا بھڑوں کو اطلاع ہو کہ ایک ان کے لیے خوراک کا بندوبست ہے اور وہ اس سنڈی کو کھانے کے لیے وہاں آ جائیں۔
تازہ ترین