• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک روزکی تیزی کے بعد مندی 100انڈیکس میں240پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روز کی تیزی کے بعد پھر مندی ، 100انڈیکس میں 240پوائنٹس کی کمی ہوگئی جبکہ 63.60فیصد حصص کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ، سرمایہ کاری مالیت 31ارب35کروڑ66لاکھ روپے کم ہو گئی ، کاروباری حجم بھی صرف7کروڑ8لاکھ9ہزار شیئرز تک محدود رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورحکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، توانائی، سیمنٹ اورکیمکلزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکے نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 39ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرگیا لیکن بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے تحت مذکورہ حد برقرار نہ رہ سکا اورمندی کے اثرات چھاگئے جس کے باعث انڈیکس 38532پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 239.58پوائنٹس کی کمی سے 38612.37پوائنٹس پر بندہوا۔
تازہ ترین