• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس آر او 237کے یکدم نفاذ کی وجہ سے ہزاروں کنٹینرز پورٹ پر پھنس گئے

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان ایف ایم سی جی امپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایف آئی اے) نے وزیراعظم عمران خاں وفاقی وزیر تجارت رزاق داود، وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ اور ، وزارت خزانہ سے اپیل کی ہے کے وہ درآمد کنندگان کے کراچی پورٹ اور باہر کے ملکوں میں پھنسے ہوئے ہزاروں کنٹینرز کے ریلیز کروانے میں مدد کرے جو کہ ایس آر او 237 کے اجرا ء سے پہلے ہی برآمد کرنے والے ممالک میں تیار پڑے تھے یا پھر پاکستان میں آنے کے لئے راستے میں تھے۔ ملک بھر کے سینکڑوں امپورٹڈ اور بزنس مینوں کی نمائندگی کرتے ہوے پاکستان ایف ایم سی جی ایسوسی ایشن (پی ایف آئی اے) کے صدر انجم نثار، سینئر نائب صدر اعجاز تنویر، اور محمد احسن نے کہا کہ حکومت یا ایف بی آر تجارتی خسارہ کو کم کرنے کے لئے اس طرح کے احکامات متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر جاری کر دیتی ہے جبکہ ان کا فی الفور نفاذ ممکن نہیں ہوتا۔
تازہ ترین