• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم مانڈوی والا نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) میگا منی لانڈرنگ کیس میں نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ندیم حاکم مانڈوی والا نے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جبکہ عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق نے خواجہ نمر مجید کی اہلیہ نور نمر مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ علاوہ ازیں نیب کو گرفتاری سے روکنے کیلئے ڈنشاہ ہوشنگ نے درخواست دائر کی ہے، جسٹس عامرفاروق نے نمر مجید کی اہلیہ نور نمر مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرسیکرٹری داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔
تازہ ترین