• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو گڈ مارننگ میسج بھی ہراسمنٹ کے زمرے میں آتاہے،کشمالہ طارق

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کا کہنا ہے کہ خواتین کو گڈ مارننگ کا میسج بھیجنا بھی ہراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہے۔وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں ’ویمن ڈے‘ کے حوالے سے تقریب میں ہراسانی کی تعریف بیان کی۔ تقریب سے خطاب میں کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ ایسی شکایات بھی موجود ہیں جہاں دفاتر کے نائب قاصد بھی خواتین کو ہراساں کررہے ہوتے ہیں،ہراسمنٹ جنسی ہی نہیں بلکہ کسی بھی قسم کی ہوسکتی ہے، اگر آپ کو کوئی بار بار چائے پر جانے کا بھی کہے تو وہ بھی ہراسمنٹ میں آتا ہے، خواتین کو گڈ مارننگ کا میسج بھیجنا بھی ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے۔
تازہ ترین