• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ حملہ نہیں بھولے،پاکستان میں مزید کارروائی کرینگے، بھارت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے باوجود بھارت کی طرف سے شعلہ بیانی کسی طرح بھی کم ہونے کو نہیں آرہی، بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے کہا ہے کہ بھارت نہ تو پلوامہ حملے کو بھولا ہے اور نہ ہی بھولے گا۔پاکستان میں موجود مبینہ دہشتگردوں کے خلاف مزید کارروائیوں کا اشارہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ منگل کو نیم مسلح دستوں کی تقریب میں انہوں نے کہا کہ مزید کارروائی کب ہو گی اور کہاں ہو گی، اس کا فیصلہ قیادت کرے گی۔ یہ کارروائی یا تو دہشتگردوں کیخلاف ہو گی یا ان کی حمایت اور ان سے سازباز کرنے والوں کے خلاف۔

تازہ ترین