• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹینڈرڈچارٹرڈبینک کو بھی چینی یوآن سیٹ اپ قائم کرنیکی اجازت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے بینک آف چائنالمیٹڈ کے بعد پاکستان میں چینی یوآن میں کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ کے مقامی مکینزم میں توسیع کر تے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو بھی پاکستان میں اپنا مقامی چینی یوآن کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سیٹ اپ قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق اب اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان، چینی یوآن میں ہونے والے لین دین، جیسے چین سے آنے اور جانے والی ترسیلاتِ زر، کے تصفیے میں سہولت کی خاطر پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں کے چینی یوآن میں کھاتے کھول سکتا ہے۔
تازہ ترین