• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی کا غذی پل نہیں، لوگ صبرکریں ، آسیہ خٹک

پشاور (نسرین جبین)صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی آسیہ خٹک نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم خوش ہونے والی قوم نہیں ہے ۔ بی آر ٹی کا غذی پل نہیں تعمیراتی کا م ہے وقت لگتا ھے لوگ صبر سے کام لیں شہریوں کو اس سے بہت سہولت ہو گی اس پراجیکٹ میں کوئی ناقص منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ صرف وہ لوگ واویلا کر رہے ہیں جنہیں پختونوں کی بھلائی عزیز نہیں ۔بی آر ٹی نے کسی کو متاثر نہیں کیا لوگ وقت کی متوازن تقسیم کریں تو کوئی مسئلہ نہیںہو گا جنگ کو دیئے گئے این انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قبل ازیں حیات آباد پل کی تعمیر کے دوران اسے تنقید کا نشا نہ بنیا جاتا رہا پھر اس پر شہری سیلفیاں بناتے نظر آئے، اور پل کی تعریف کے پل باندھتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے بزنس کمیونٹی بھی متاثر نہیںہوئی لوگ اس طرح کھا بھی رہے ہیں اور پہن بھی رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک حکمت عملی کے تحت پل کی تعمیر سے متعلق تا ریخیں جلد دی جاتی رہی ہیں تاکہ کام تیزی سے کیا جا ئے ھماری قوم ڈنڈے سے چلنے والی قوم ہے اس لیے کام کی رفتار تیز کرنے کی غرض سے جلد تاڑیخیں دی جاتی رہی ہیں انہوں نے کہا کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ھے اس لیے شہری صبر سے کام لیں اور کام کو مضبوط اور پائیدار ہونے دیں روڈ کو مزید لمبا کر کے اس کی رینج بڑھائی گئی ہے یہ بھی ایک وجہ ھے دیری ہونے کی ۔ تاہم حکومت ایک ہی مرتبہ بہتر اور پائیدارر کام پر توجہ دے رہی ھے لوگ صبر کریں ۔
تازہ ترین