• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ کالج ٹیچنگ ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور(نیوزڈیسک) اسلامیہ کالج ٹیچنگ ایسوسی ایشن نےمطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پروائس چانسلرکے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ وائس چانسلر اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیںاور اساتذہ پر جھوٹےکیسز بنائے گئے جس کی وجہ سے وہ عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث اسلامیہ کالج میں میگا ترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے لیے مستقل وائس چانسلر کا بندوبست کیا جائے۔مظاہرین نے دھمکی کی کہ اگرتاریخی درسگاہ کو مزید تباہ ہونے سے بچایا نہ گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے ۔
تازہ ترین