• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں اور پٹرولیم مصنوعات میں کروڑوں روپے غبن کی تحقیقات مکمل

پشاور(نیوزرپورٹر)قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوانے عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں گاڑیوں اور پٹرولیم مصنوعات میں کروڑوں روپے غبن سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی ہے اور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر سمیت 8ملزمان کے خلاف 23.48ملین روپے مالیت کا ریفرنس پشاورکی احتساب عدالت میں دائرکردیاہے نیب کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت اور کرپٹ پریکٹس کے ذریعے 2012سے 2015تک 56گاڑیوں کی کو بغیر بڈنگ کی خریداری کی ہے اور رولز کی خلاف ورزی بھی کی ہے گاڑیوں میں بسیں ، موٹرکارز ، چیپ ، موٹر سائیکل ،ایمبولنس ، کوچز اور پک اپ شامل ہیں جبکہ 55گاڑیوں کی بڈنگ فراڈ طریقے سے کی ہے ۔ جس سے ملزمان نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایاہے ۔
تازہ ترین