• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی کی سافٹ اوپننگ کی بجائے ٹریفک کی روانی یقینی بنا ئی جائے،سرحد چیمبر

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فیض محمد فیضی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ 23 مارچ کو بی آر ٹی منصوبہ کی سافٹ اوپننگ کی بجائے سڑکوں کی کشادگی اور ان پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور بی آر ٹی سے متاثرہ صوبے کی بزنس کمیونٹی کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ ابی آر ٹی کے افتتاح کے حوالے سےصدر فیض محمد فیضی نے کہا کہ 20 بسوں کے ساتھ بی آر ٹی کی سافٹ اوپننگ سے پشاور کی بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی اور اس پراجیکٹ کی ادھوری اوپننگ سے عوام بالخصوص بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی منصوبہ کی وجہ سے سب سے زیادہ کاروباری طبقہ متاثر ہوا ہے اور ان کے پاس بجلی کے بل تک ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں فیضی نے کہاکہ سرحد چیمبر کی جانب سے کئی مرتبہ بی آر ٹی سے متاثرہ بزنس کمیونٹی کو مختلف ٹیکسز میں چھوٹ دینے کی درخواست کی گئی جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے بھی دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر ہمارے اس موقف کی بھرپور حمایت کی تھی۔
تازہ ترین