• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کانفرنس شروع

پشاور (خصوصی نامہ نگار)انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پروفیشن ایجوکیشن اینڈ ریسرچ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاورکے زیر اہتمام تین روزہ ساتویں بین الاقوامی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کانفرنس شروع ہوگئی دو الگ الگ سیشنز میں میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے 17 مختلف موضوعات پرورکشاپس منعقد کی گئیں جن میں غیر ملکی کے علاوہ کراچی،لاہور ،فیصل آباداور اسلام آباد کی میڈیکل یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے تحقیقی مقالے پیش کئے ۔ورکشاپس سےامریکہ کے پروفیسر ڈاکٹر جیک بولٹ،ملائشیا کے پروفیسر ڈاکٹر عالم شیر ملک، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹر ادریس انور، عالمی ادارہ صحت ایمرو ریجن مصر کے ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹرگوہر واجد اوردیگر نے خطاب کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاویدنے خطاب کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ شرکاء کو میڈیکل ایجوکیشن کے مختلف پہلوئوں کو سمجھنے میں مدد، طبی تعلیم میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور مستقبل کا مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کاموقع ملے گا، کانفرنس کی سفارشات کو بروئے کار لانے سے نہ صرف میڈیکل ایجوکیشن کا معیار بہتر بنایا جا سکے گا بلکہ یہ عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔
تازہ ترین