• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں بارش، آسمانی بجلی بھی گری

اسلام آباد میں بارش ہوئی ہے جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 212 تاخیر کا شکار ہوگئی۔ جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


اس کے علاوہ میرپور آزاد کشمیر، جھنگ اور سکھر میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالا، مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

تازہ ترین