• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کا ملزم گرفتار

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)باپ نے غیرت کے نام پر جواں سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش راتوں رات اپنے آبائی گائوں منتقل کرکے اسے خاموشی سے سپرد خاک بھی کردیا،پولیس نے قاتل کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ۔ ایس پی رورل محمد عمر خا ن کو اطلا ع ملی تھی کہ تھا نہ کھنہ کے علاقہ کھنہ ڈاک اسلام آ باد کی حدود میں با پ نے غیر ت کے نا م پر اپنی17سالہ بیٹی غنو یٰ جبین کو قتل کرکے راتو ں رات نعش آ با ئی گا ئوں چکو ال لے جا دفنا دی۔ پولیس ٹیم نے اس اندھے قتل میں ملوث ملزم محمد یو نس کو گرفتار کر لیا اور مقتولہ کی والدہ اختر جبین کے بیا ن پر مقدمہ درج کر لیا۔مقتولہ کے خون آ لو د کپڑ ے بھی قبضہ میں لے لیے گئے۔ادھر تھانہ شمس کالونی کے علاقےکشمیر ہائی وے پر ایک موٹرسائیکل سوار تیز رفتار ہنڈا کار کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ عبدالخالق نے پولیس کورپورٹ درج کرائی کہ مدعی کا بھانجا مبارک حسین اپنے کزن عبدالباسط کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ تیز رفتارکار ڈی جے163نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس سے مبارک حسین جاں بحق اور عبدالباسط شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نےکار ڈرائیور دائود ندیم کے خلاف قتل خطا کامقدمہ درج کرلیا
تازہ ترین