• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یرغمال بناکرلوٹنے سمیت 4 ڈاکے ،چور 10 وارداتوں میں کام دکھاگئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ،4 موٹرسائیکلوں اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو نفیسہ بی بی نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ویسٹریج کو سیف اللہ نے بتایا کہ چور میری دکان کے تالے توڑ کر4لاکھ روپے ،موبائل کارڈزمالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل چوری کرکے لے گئے۔تھانہ گوجرخان کو مبشر ثقلین نے بتایا کہ چوکیدارنے اطلاع دی کہ تین مسلح سمیت آٹھ افرادگن پو ائنٹ پر یر غمال بناکر لاکر سے موبائل، 35 ہزار روپے اور 14 لاکھ 81 ہزار روپے مالیت کا سامان اٹھا لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو محمد حسان نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر 3لڑکے آئے اور ہینڈ زاپ کر ا دیا ،مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں انہوں نے فائر کیے،جس سے میں شدید زخمی ہو گیا ،ملزم میرا موبائل او ر بٹوا جس میں 3000روپے تھے لے گئے۔ مجھے میرا ساتھی اسد کامران زخمی حالت میں لے ہسپتال لےآیا۔ تھانہ چونترہ کو اجمل سعید نے بتایاکہ میری ڈیڑھ لاکھ روپے مالیتی بھینس چوری ہوگئی۔ تھانہ نیوٹاؤن کو عمر ریان نے بتایا کہ گاڑیوں کی فروخت کا کام کرتا ہوں عمیر خان مجھ سے ایک گاڑی فروخت کروانے کے لئے لے گیا جس کا سودا اس نے 9 لاکھ میں طے کیا اور گاڑی بیچ دی اورمجھے رقم ادانہیں کی ۔تھانہ سٹی کومحمد سردارنے بتایاکہ سلطان زیب نے تحریری معاہدہ کرکے 110 تولے سونا بطور قرضہ لیا تھا جس کہ عوض اس نے چیک مالیتی 30 لاکھ روپے دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔ تھانہ ویسٹریج نے محمد سلیم الطاف کی رپورٹ پر محمد سعیدکے خلاف چیک مالیتی13لاکھ روپے،تھانہ سول لائن نے محمد نبی خان کی رپورٹ پرمقصوداحمد کے خلاف چیک مالیتی10لاکھ روپےڈس آنرہونے پرمقدمات درج کرلئے۔ دریں اثناءتھانہ سہالہ کے علاقے ڈی ایچ اے ٹو میں مسلح افراد محمد انور کے اہلخانہ کو یرغما ل بناکر اڑھائی لاکھ روپے اور زیورات لوٹ کر لےگئے۔تھانہ بھارہ کہو کے علاقے پھلگراں میں احتشام قاسم کے ڈیرے سے پانی کی موٹر اورموٹرسائیکل نمبر آر آئی ایل6077 چرالیاگیا۔تھانہ سہالہ کے علاقے بنی سراں میں محمد رشید کےگھر کے تالے ٹوٹ گئے،پولیس نے ارسل حفیظ وغیرہ تین افراد کو گرفتار کرلیا۔تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون ٹو میں محمد ناصر کے گھر سےچار لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔مارگلہ پولیس نے نثار احمد کی رپورٹ پر محمد اقبال کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا ،ملزم نے سی ڈی اے میں مدعی کا مکان اپنے نام منتقل کروانے کے سلسلے میں جعلی کاغذات تیار کرکے پیش کئے۔ویمن پولیس نے مہتاب خان کی رپورٹ پر منزہ کاظمی کےخلاف بیس لاکھ روپے اوررمنا پولیس نےمحمد فیصل کی رپورٹ پر شاہزیب کے خلاف چار لاکھ روپے چیک ڈس آنرکا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تازہ ترین