• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا اور بجلی کمپنیوں میںبھرتی پر پابندی جلد اٹھا لی جائیگی، عمر ایوب

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) واپڈا اور بجلی کمپنیوں میں کنٹریکٹ پر تعینات 13,000 ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جلد جاری کر دیئے جائیں گے جبکہ بعدازاں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کا کیس زیرغور لایا جائے گا، محکمہ میں بجلی چوری روکنے اور واجبات کی وصولی کیلئے بہترین خدمات انجام دینے والے اور مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ادارے میں سٹاف کی کمی پوری کرنے کیلئے بھرتی پر پابندی بھی جلد اٹھا لی جائے گی۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی، سیکرٹری جنرل خورشید احمد، حاجی محمد رمضان اچکزئی، جاوید اقبال بلوچ، حاجی ظاہر گل، محمد رمضان جدون اور طارق نیازی پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنیوالے ملازمین ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں اُن کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔
تازہ ترین