• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری صفائی مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں،بشارت راجہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ نے حکومت پنجاب کی ہفتہ صفائی و شجرکاری مہم کے موقع پر راولپنڈی شہر کا دورہ کر کے صفائی مہم کا جائزہ لیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیئے تمام افسران اور اہلکار دلجمعی اور یکسوئی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ راولپنڈی شہر کے عوام کومستقبل بنیادوں پر صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آ سکے ۔انہو ںنے کہا کہ راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ کے علاوہ سڑک کے دونوں اطراف میں کسی قسم کے تعمیراتی ویسٹ کو بھی ٹھکانے لگایا جائے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔
تازہ ترین