• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی بحران،واسا کی پانی کے بلوں میں اضافہ کی کوششیں

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) واسا راولپنڈی نے اپنے مالی مسائل پر قابو پانے کیلئے ایک مرتبہ پھر پانی کے بلوں میں اضافہ کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔آرڈی اے کی اتھارٹی میٹنگ کے ایجنڈے میں بھی یہ آیٹم شامل کیا جا رہا ہے، اتھارٹی میٹنگ کا اجلاس آئندہ اپریل کے پہلے یا پھر دوسرے ہفتہ کے دوران متوقع ہے، واسا کے پانی کے بلوں میں 2009ء کے بعد سے اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی مشکل ہو چکی ہے ، بجلی بلوں کے بقایا جات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا تنویر احمد کا کہنا تھا کہ لاہور واسا کے پانی کے ریٹ راولپنڈی کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ ہیں جبکہ کینٹ میں ریٹ واسا کے مقابلے میں ڈبل ہیں۔
تازہ ترین