• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کاافسرظاہر کرکے خاتون کوطلاق دلواکرشادی کرنے اورتشدد سے حمل ضائع کرنے پر مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)خودکونیب کاافسر ظاہرکے شادی شدہ خاتون کوطلاق دلواکرشادی رچانے اوربعدازاں اس پرتشددکرکے اس کاحمل ضائع کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کو ناظمینہ بی بی نے بتایا کہ الطاف نےخودکونیب کاافسر ظاہرکرکے مجھے اپنے پہلے خاوند سے طلاق لینے پر آمادہ کیا ، پھر مجھ سے شادی کر لی اور مجھ سے میرا 10 تولے زیوربھی لے لیا۔ وہ بعدازاں مجھ پرتشددکرنے لگا ، مدعیہ حاملہ ہوگئی تواس نے حمل بھی ضائع کروا دیا۔
تازہ ترین