• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارتخانے کےملازم کاقتل کیس،عدالت کی مقتول کی اہلیہ سے سکائپ پر بیان ریکارڈکرانیکی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالعفور کاکڑ نے امریکی سفارت خانے کے ملازم اقبال بیگ کے قتل کیس کی سماعت کے دوران پولیس کو مقتول کی اہلیہ دلشاد بی بی سے رابطہ کر کے سکائپ پر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 26مارچ تک ملتوی کر دی۔ منگل کو قتل کیس کی سماعت کے دوران تھانہ گولڑہ کے ہیڈکانسٹیبل محمد امتیاز اور تفتیشی افسر عبدالقادرکا بیان قلمبند کیا گیا، قتل کیس میں استغاثہ کے پانچ گواہوں کے بیان قلمبند اورجرح مکمل کرلی گئی۔ عدالت کی طلبی کے باوجود مقتول کی اہلیہ عدالت پیش نہ ہوئیں،اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مقتول کی اہلیہ بچوں سمیت امریکہ میں قیام پذیر ہیں۔ واضح رہے کہ مقدمے میں نامزد تین ملزمان جیل میں قید ہیں، ملزمان نے 2015 میں اقبال بیگ کو قتل کیا تھا۔
تازہ ترین