• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو چیف چوہدری شاہد اقبال نے فیلڈ افسران و عملہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آئیسکو کے پانچوں آپریشنز سرکلز میں بجلی چوری پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق رواں ماہ کے دوران ریجن بھر میں 980مشکوک میٹر پکڑے گئے ۔ خراب میٹراور بجلی چوری کی بنا ء پر متعلقہ صارفین کو 13لاکھ35ہزار سے زائد یونٹس چارج کئے گئے اور 2کروڑ 30لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔ بجلی چوری میں ملوث 89افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دی گئیں ، 31افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندارج ہوا۔
تازہ ترین