• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلین اینڈ گرین مہم میں نجی ہائوسنگ سوسائٹیز کو شامل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے ) چیئر مین آرڈی اے محمد عارف عباسی نےکلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیزکو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، انڈر پراسس ہائوسنگ سکیموں کو این او سی کیلئے ہزار کنال پر دس ہزار پودے لگانا ضروری ہونگے جبکہ اسی شرح سے منظور شدہ ہائوسنگ سکیمیں بھی ایک ماہ کے اندر پودے لگائیں گی اس سلسلے میں ہائوسنگ سکیموں کا اہم اجلاس(کل ) جمعرات کو طلب کر لیا گیاہے ،جس میں آرڈ ی اے سے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کو اپنی اپنی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ایک سو کنال کے رقبے میں ایک ہزار نئے پودے لگانے کی ہدایت کی جائے گی،بعدازاں جو سوسائٹیز اس حوالے سے تعاو ن نہیں کرے گی ،اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین