• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ اور فراڈ میں ملوث 4افراد گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے دو چھاپوں کے دوران چار افراد کو گرفتار کرلیا۔چاندنی چوک راولپنڈی سے گرفتار کئے گئے تنویر مسیح سے سات پاسپورٹ بھی برآمد کرلئے گئے۔ ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث پایا جاتا ہے جس نے لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے اور نوکریوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیا رکھے ہیں۔ایف آئی اے کمرشل بنک سرکل نےبنک فراڈ میں ملوث حسن سردار،عرفان خان اور عبدالغفار کو گرفتار کرلیا۔ملزموں نے جے ایس بنک سے دھوکہ دہی سے چھیاسی لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کی دو گاڑیوں کی خریداری کےلئے رقم لی مگر وہ دونوں گاڑیاں ٹمپرڈ تھیں جن کی ایکسائز آفس سے جعلی رجسٹریشن بھی کرائی گئی تھی۔
تازہ ترین