• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت تباہ، ٹیکسوں میں اضافہ کی شرمناک تبدیلی آگئی،جمعیت

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کنوینرمولاناخورشیداحمد،مولاناعبدالولی،حافظ مسعود احمد، مولانا جمال الدین حقانی،مفتی عبدالسلام،حاجی قاسم خان خلجی،حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا محمد ایوب ایوبی، چوہدری محمد عاطف،حافظ دوست، میر سرفراز شاہوانی، مفتی احسان الحق حقانی اورحاجی ظفراللہ کاکڑنے کہاہے کہ ملک پرنااہل ٹولہ مسلط کرنے سے معیشت تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی، قرضوں اورٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی شرمناک تبدیلی آگئی عوام کی رائے سے کھلواڑکرنے والے تمام بحرانوں کے ذمہ دارہیں جن لوگوں کوسیاست کے ابجدکاپتہ نہیں وہ ملک کیاچلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے ملک کوغلام بنانے یاخوف کی سیاست کے لئے قربانیاں نہیں دیں اورنہ ہی یہ ملک چندمخصوص لوگوں کی جاگیرہے بلکہ ہم سب کاملک ہے اور ہم اس کی بھلائی کے لئے کرداراداکریں گے ۔کٹھ پتلی حکمرانوں کومسلط کرنے پرخاموش نہیں رہیں گے بلکہ بھرپورمزاحمت کریں گے اورآزادی کے حصول کے لئے جدوجہدجاری رکھیں گے عوام اسلامی انقلاب کے لئے قائدجمعیت کاساتھ دیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف یونٹوں کے انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمزیددس یونٹوں کے انتخابات مکمل کئے گئے جس کے مطابق یونین کونسل36سرکی روڈیونٹ کے امیرمولوی خیراللہ،جنرل سیکرٹری حافظ محمود احمد، حلقہ 22شالدرہ کے امیرحاجی گل محمد،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمالک،حلقہ8 شیخ بنوری یونٹ کے امیرمحمدہاشم کاکڑ،جنرل سیکرٹری مفتی احسان اللہ،سبزل روڈنعمان بن ثابت یونٹ کے امیرحافظ احمد،جنرل سیکرٹری ملک صادق بنگلزئی، حلقہ7کے امیرمفتی نثاراحمد،جنرل سیکرٹری ساجد انورشاہ،حلقہ 23(۱۱)یونٹ کے امیرحافظ محمد اللہ، جنرل سیکرٹری مولوی محمد اصغر ، حلقہ 26کے امیر شاہد رزاق راجپوت،جنرل سیکرٹری امجدعلی،مومن یونٹ کے امیرمولوی محمد یونس، جنرل سیکرٹری مولوی محمد نسیم، ابوذرغفاری یونٹ خروٹ آبادکے امیرمولوی نعمت اللہ آغااورحاجی محمدعمرجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
تازہ ترین