• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کمیونٹی کیخلاف مغرب کا تضحیک آمیز رویہ روز کا معمول ہے،ایم ڈبلیو ایم

کوئٹہ (این این آئی) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں بے گناہ نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، دہشت گردی کی آڑ میں پوری دنیا میں مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ، ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ،یورپ اور مغرب میں مسلم کمیونٹی کے خلاف ایسے واقعات تسلسل کے ساتھ ہوتے رہتے ہیں مساجد کو نشانہ بنانے ، مسلم خواتین کے نقاب اتارنے ، سکولوں میں مسلمان بچوں کی تضحیک کرنے جیسے واقعات روز کا معمول ہیں۔اگر عرصہ سے جاری ان واقعات کا سد باب کیا جاتا تو آج نیوزی لینڈ کا یہ واقعہ پیش نہ آتا۔ مغرب اور یورپ میں انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی کی بجائے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ، نیوزی لینڈ میں مساجد میں قیامت صغرا بپا کرنا کیا دہشت گردی نہیں، دنیا اس شیطانی اور سفاکانہ عمل پر کیوں خاموش ہے۔دہشت گردی کا ناسور پوری دنیا کے لئے مسئلہ بنا ہوا ہے، نیو زی لینڈ کی مساجد میں بے گنا ہ مسلمانوں کا قتل عام سفاکیت کی بد ترین مثال ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی ہمدردی واقعہ کے شہداء کے لواحقین کیساتھ ہیںاور پاکستانی عوام ا ن کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
تازہ ترین